برلن :جرمن چانسلر میرکل نے ایک یونی ورسٹی کی طالبہ کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کیے جانے کے واقعے کی مذمت کی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن ریڈیو سے بات میں انہوں نے کہاکہ اگر یہ ثابت ہو گیا کہ افغان مہاجر مجرم تھا تو اس کی اسی طرح مذمت کی جانا چاہیے۔
جیسے کہ کسی دوسرے قتل کے واقعے کی۔میرکل کا مزید کہنا تھاکہ لیکن اس واقعے کو بنیاد بنا کر ایک پورے گروپ کی مذمت کرنا درست نہیں ہوگا۔ یہ ایک فرد کا عمل ہے۔