کراچی:لیاری میں مبینہ پولیس مقابلہ ، گینگ وار کا کارندہ مار ا گیا

11:26 AM, 7 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

کراچی:لیاری میں مبینہ پولیس مقابلہ ، گینگ وار کا کارندہ مار ہ گیا ۔  نیو کراچی پولیس نے کارروا ئی کرکے جعلی رینجرز اہلکار سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور بھتہ کی رقم برآمد کرلی ۔

لیاری چا کیواڑی میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر ٹارگیٹیڈ کارروا ئی کی تو وہاں موجود ملزمان نے پولیس اہلکاروں کے دیکھ کر فائرنگ کر دی ۔  پولیس کی جوابی کارروا ئی میں ملزم بلال عرف بھایا مارا گیا۔ ہلاک ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف برآمد کر لی ، پولیس کے مطابق ہلاک ملزم بھتہ خوری قتل اور دیگر سگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث تھا۔

ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار کے عزیر جان بلوچ گروپ سے تھا ،، ملزم کے سر کی قیمت 15لاکھ مقرر تھی ۔ دوسر ی جانب نیو کراچی میں پولیس نے خفیہ اطاع پر کارروا ئی کر کے جعلی میجر خالد اور اسکے ساتھی اشرف کو گرفتار کرکے نائم ایم ایم پستول رینجرز کی وردی اور بھتہ کی رقم برآمد کر لی ،پولیس کے مطابق ملزم شہریوں کو خوف زادہ کر کے بھتہ وصول کر تاتھا ،، ملز م کے خلاف مقد مات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزیدخبریں