بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا فائنل میچ (کل) کھیلا جائیگا

11:14 AM, 7 Dec, 2016

ڈھاکہ : بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) اختتام مراحل کی طرف گامزن ہے، بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا فائنل میچ (کل) جمعہ کو کھیلا جائیگا، میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 5 بجکر 15 منٹ پر شروع ہوگا۔
ڈھاکہ ڈائنامیٹس کی ٹیم پہلے ہی لیگ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ فائنل میں ڈھاکہ ڈائنامیٹس کا مقابلہ کوالیفائر ٹو کی فاتح ٹیم سے ہوگا کوالیفائر ٹو میں کھلنا ٹائٹنز اور راجشاہی کنگز کی ٹیمیں شامل ہیں۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا فائنل معرکہ 9 دسمبر کو شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میر پور میں کھیلا جائیگا۔

مزیدخبریں