لندن: برطانوی حکومت نے ٹریفک قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں کے مرتکب افراد کے لیے عمر قید کی سزا مقرر کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے نے بتایا گیا ہے کہ حکومت نے تیز رفتار ڈرائیونگ پر پابندی لگانے اور پبلک شاہراہوں پر گاڑیاں چلانے کی مقابلے بازی روکنے کے لیے نئی اور ماضی کی نسبت زیادہ سخت سزاوئں پر غور شروع کیا ہے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ گاڑی چلاتے ہوئے موبائل فون استعمال کرنے، شراب پی کر گاڑی چلانے اور نشے کی حالت میں ڈرائیونگ پر کڑی سزائیں دینے کی ضرورت ہے تاکہ ٹریفک حادثات کو کم سے کم اور جانی نقصان سے بچا جاسکے۔برطانوی کابینہ میں جلد ایک نیا بل پیش کیا جائے گا جس میں ڈرائیونگ کے قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب کو کم سے کم 14 سال قید اور زیادہ سے زیادہ عمر قید کی سزا پر غور کیا جائے گا۔
برطانوی وزیر انصاف سام جیاما کا کہنا ہے کہ ڈرائیوروں کی غفلت سے کسی انسان کی جان چلے جانا معمولی بات نہیں۔ انسانی جان کا کوئی نعم البدل نہیں ہے اور نہ ہی اس کے ہرجانے کا حق ادا کیا جاسکتا ہے
برطانیہ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں ،ڈرائیورز کو عمر قید ہوگی
10:55 AM, 7 Dec, 2016