لاہور:چیئرمین پیمرا کے غیرقانونی حکم کے تحت نیونیوز کی نشریات پر پابندی کو7 روز ہو گئے ۔ملک بھر میں صحافی برادری، صحافتی تنظیموں،اساتذہ، طلبا، مزدوریونینوں، سیاسی و مذہبی جماعتوں، سماجی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے افراد چیئرمین پیمرا کے غیرقانونی حکم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ۔پاکستانیونے نیونیوز کی فوری بحالی کا مطالبہ کردیا۔ملک بھر کے عوام نے نیونیوز کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ۔نیونیوز نہ کبھی جھکا نہ جھکے گا۔حق اور سچ کی بات کرنے والوں کے حوصلے بلند، نیو نےپاکستانیو کی آواز بلند کی اور کرتا رہے گا۔
نیو نیوز کی بند ش کے خلاف برطانیہ کی صحافتی تنظیموں کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔لند ن کے مقامی ہوٹل میں صحافیوں کا اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں برطانیہ کے صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر صحافیوں نے پاکستانیو کی آواز کی بندش پر شدید مذمت کا اظہار کیا۔