تامل ناڈو: چنائے میں تامل ناڈو کی وزیراعلیٰ جے للیتا جن کو ”ماں“ کے نام سے بھی پکارا جاتا تھا، انکی آخری رسومات میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ جے للیتا نے بھارت کی جنوبی ریاست میں چار دفعہ وزیراعلیٰ کے عہدے پرفائز رہ چکی ہیں۔
بھارت کے صدر پرناب مکھر جی اور وزیراعظم نریندر مودی نے جے للیتا کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور نریند مودی نے جے للیتا کی آخری روسومات میں خصوصی طور پر شرکت کی۔
جے للیتا کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں پورے قومی اعزاز کے ساتھ دفن کیا گیا اس سے پہلے چنائے کے رجاجی ہال میں جے للیتا کی میت صند ل کی لکڑی سے بنے تابوت میں عوام کے دیدار کے لیے رکھاگیا۔
جے للیتا سیاست میں آنے سے پہلے دو دہائیوں تک تامل ناڈوکی فلمی صنعت کی مشہور اداکارہ تھیں، انکو عوام میں بے حدپذرائی حاصل تھی۔
بھارت ، چنائے میں ہزاروں افراد کا جے للیتا کو خراج تحسین
09:50 AM, 7 Dec, 2016