پی ڈی ایم اے  نے   فلڈ وارننگ جاری کردی 

10:58 PM, 7 Aug, 2024

لاہور: پی ڈی ایم اے  نے دریائے سندھ کے ارد گرد کے اضلاع کو فلڈ وارننگ جاری کر دی۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے کمشنر سرگودھا، ڈیرہ غازی خان اور کمشنر بہاولپور کو الرٹ جاری کیا گیا ہے، میانوالی، بھکر، لیہ، مظفرگڑھ، راجن پور اور رحیم یار خان کے ڈی کمشنرز کو بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں آئندہ چند روز تک سیلابی صورتحال برقرار رہنے کا خدشہ ہے، تربیلا اور کالا باغ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

پی ڈی ایم اے ترجمان نے بتایا کہ تونسہ اور چشمہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے۔

مزیدخبریں