تحریک انصاف نے 13 اگست کو مینار پاکستان میں جلسہ کرنے کیلئے درخواست جمع کرا دی

تحریک انصاف نے 13 اگست کو مینار پاکستان میں جلسہ کرنے کیلئے درخواست جمع کرا دی

لاہور:تحریک انصاف نے 13 اگست کو مینار پاکستان میں جلسہ کرنے کیلئے درخواست جمع کرا دی ۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں ڈپٹی کمشنر نے سکیورٹی خدشات پر تحریک انصاف کو 14اگست کو مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔

تاہم اب درخواست کے مطابق پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے سنیئر نائب صدر اکمل خان خان باری نے مینار پاکستان، موچی دروازہ اور ناصر باغ میں جلسے کی اجازت کے لیے درخواست جمع کرا دی ہے  13اگست کو مینار پاکستان ،موچی دروازہ یاناصر باغ سے کسی ایک مقام پر جلسے کی اجازت دی جا ئے ۔

درخواست میں لکھا گیا  کہ  تحریک انصاف  ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے لہذا جلسے کی اجازت دی جائے ۔درخواست میں یہ بھی لکھا گیا کہ ہم جلسے میں قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی کریں گے۔