کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نےکہا ہمیں ملک کی ترقی کے لئے سب کو مل کر آگے بڑھنا چاہیے ۔ اس ضمن میں ہمیں ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوگا تاکہ اس کو جلد سے جلد سے ممکن بنایا جائیں ۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ دی نور پروجیکٹ کی ٹیم کی انتھک کوششوں سے بہت متاثر ہوا ہوں، اس ادارہ کے فلاحی اقدامات لائق تحسین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 12 ربیع الاول کو میرا گورنر سندھ کا نوٹیفکیشن جاری ہوا اور اسی روز عہد کیا کہ عوام کی بھرپور خدمت کروں گا ہر طرح کی ان کو سہولتیں فراہم کروں گا۔انہوں نے کہا کہ اس سب کو ممکن بنانے کے لئے ضروری ہے کہ ہم سب مل کر اس پر توجہ دیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آج گورنر ہاؤ س میں پچاس ہزار نوجوان آئی ٹی کورسز کی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ زیر تعلیم یہ نوجوان 300 سے 600 ڈالرز ماہانہ کمانے کے قابل ہوچکے ہیں۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے یہ بھی کہا کہ اب تک مستحقین میں چھ لاکھ سے زائد راشن بیگز اور 8 ہزار نوجوانوں میں فری لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے ہیں ۔
اس کے علاوہ سٹریٹ کرائمز کا شکار افراد کو 3500 موٹر بائیکس دیں، روزگار سکیم کے تحت لوگوں کو کاروبار کے لئے ناقابل واپسی رقم بھی فراہم کی ہے ۔