راشد محمود لنگڑیال چیئرمین ایف بی آر تعینات ، نوٹیفکیشن جاری

08:06 PM, 7 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: راشد لنگڑیال کوایف بی آر کا نیا چیئرمین تعینات کردیا گیا، ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی کردیاگیاہے۔ 

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے راشد لنگڑیال کی بطور چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔گریڈ 21 کے راشد لنگڑیال بطور سیکریٹری پاور  خدمات انجام دے رہے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امجد زبیر ٹوانہ نے چیئرمین ایف بی آر کے عہدے سے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی درخواست دی تھی۔

 انہیں فروری 2025 میں ریٹائر ہونا تھا۔ امجد زبیر ٹوانہ نے چارج چھوڑنے کے لیے 2 ہفتے کا نوٹس دیا تھا۔

مزیدخبریں