الیکشن ترمیمی ایکٹ ، صدر آصف علی زرداری نے دستخط کر دیے

05:53 PM, 7 Aug, 2024

اسلام آباد:  صدر آصف  علی زرداری  نے الیکشن ترمیمی  ایکٹ  پر دستخط کر دیے۔     الیکشن ترمیمی ایکٹ   اب  باضابطہ قانون بن گیاہے  ۔

   الیکشن ترمیمی ایکٹ قومی اسمبلی  اور سینٹ سے کثرت رائے سے منظوری کے بعد صدر زرداری کو بھجوایا گیا تھا ۔ 

رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ سے الیکشن ترمیم ایکٹ کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے ۔ الیکشن کمیشن نے بھی مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی دائر کردی ہے۔ 

دوسری طرف تحریک انصاف کے  بیرسٹر گوہر علی خان نے آئینی  درخواست دائر کی ہے۔   درخواست کے مطابق الیکشن کمیشن کو مخصوص نشتیں دوسری سیاسی جماعتوں کو الاٹ کرنے سے فوری روکا جائے  ۔

واضح رہے کہ 12 جولائی  کو سپریم کورٹ کے فیصلہ ہے کہ مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف کو ملنی چاہئیں۔ 

مزیدخبریں