نئے چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کی تیاری مکمل 

05:33 PM, 7 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: نئے چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کی تیاری مکمل  کرلی گئی۔ 

ذرائع کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے راشد لنگڑیال کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ 
ذرائع  کاکہنا ہے کہ   گریڈ 21 کے راشد لنگڑیال اس وقت سیکرٹری پاور ڈویژن ہیں، چیئرمین ایف بی آرکی تعیناتی کی منظوری وفاقی کابینہ سےلی جائےگی۔

موجودہ چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی درخواست دے رکھی ہے۔ ذرائع کے مطابق امجد زبیر ٹوانہ نے چارج چھوڑنے کے لیے 2 ہفتے کا نوٹس دیا ہے  جبکہ چیئرمین ایف بی آر نے وزیراعظم آفس کو خط لکھ دیاگیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر کو ملازمت سے فروری 2025 میں ریٹائرہونا تھا جبکہ زبیر امجد ٹوانہ نے حکومت کو تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کی سمری وفاقی کابینہ کی منظوری کے لیے بھجوادی گئی ہے۔

مزیدخبریں