" پہلے 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز لائی جائیں، اگر پی ٹی آئی کے لوگ   ملوث پائے گئے تو معافی مانگوں گا"،بانی پی ٹی آئی  کا  مشروط معافی مانگنے کا اعلان 

05:20 PM, 7 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :بانی پی ٹی آئی   نے   مشروط معافی مانگنے کا اعلان  کردیا۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں  با نی پی ٹی آئی نے مشروط معافی مانگنے کا اعلان کیا ہے۔  بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پہلے 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز لائی جائیں، اگر پی ٹی آئی کے لوگ 9 مئی واقعات میں ملوث پائے گئے تو معافی مانگوں گا۔


بانی پی ٹی آئی  کامزید کہنا ہے کہ اگر پی ٹی آئی کے لوگ ملوث پائے گئے تو ان کو پارٹی سے نکالوں گا اور سزا بھی دلواؤں گا۔

مزیدخبریں