بنگلہ دیش کے نوبیل انعام یافتہ   محمد یونس  عبوری حکومت کے سربراہ مقرر 

05:11 PM, 7 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

ڈھاکہ : بنگلہ دیش کے نوبیل انعام یافتہ   محمد یونس  عبوری حکومت کے سربراہ مقرر  کردیے گئے ہیں۔

وزیر اعظم حسینہ واجد کے مستعفی ہونے کے بعد بنگلہ دیش کے نوبیل انعام یافتہ، ماہر معاشیات داکٹر محمد یونس کو عبوری حکومت کا سربراہ مقرر کیاگیاہے۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عبوری حکومت کے باقی ارکان کے ناموں کا اعلان بھی جلد کیا جائے گا۔گزشتہ روز احتجاج کرنے والے طلبہ کے مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد یونس نے کہا تھا کہ وہ بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کی سربراہی کے لیے تیار ہیں۔

84 سالہ نوبیل انعام یافتہ مائیکرو فنانس کے علمبردار نے آزاد انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر بنگلہ دیش میں اقدامات کی ضرورت ہے تو اپنے ملک اور اپنے لوگوں کی جرات کے لیے میں یہ منصب سنبھالنے کے لیے تیار ہوں۔


غریب ترین لوگوں کے بینکر کے نام سے مشہور محمد یونس کو 2006 میں ان کے کام کے لیے نوبیل انعام سے نوازا گیا جہاں انہوں نے دیہی خواتین کو چھوٹی نقد رقوم بطور قرض دی تھیں تاکہ یہ خواتین کھیتی باڑی کے اوزار یا کاروباری آلات میں سرمایہ کاری کر کے اپنی کمائی کو بڑھا سکیں۔

مزیدخبریں