وزن کم کرنے میں ناکامی ، بھارت کی  ونیش پھوگاٹ کی امیدوں پر پانی پھر گیا

04:14 PM, 7 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

پیرس: وزن کم کرنے میں ناکامی  پر  بھارت کی  ونیش پھوگاٹ کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے۔  بھارتی ریسلر   ونیش پھوگاٹ کو  پیرس اولمپکس میں خواتین کے 50 کلوگرام فری سٹائل فائنل سے قبل وزن کم کرنے میں ناکامی پر نااہل قرار دے دیا گیا۔ یہ  خبر بھارت  کے لیے کسی دھچکے سے کم نہیں تھی۔ 

29 سالہ پھو گاٹ کا مقابلہ   امریکہ کی سارہ ہلڈیبرانڈ کے ساتھ  تھا۔ اس بارے میں بھارتی اولمپکس کے حکام کاکہنا ہےکہ  پھوگٹ  کے حوالے سے خبر  انتہائی افسوس ناک ہے اور یہ ہم سب کے لیے کسی دھچکے سے  کم نہیں ہے۔ حکام کاکہنا ہے کہ پھوگٹ کا وزن    کچھ زیادہ آیا اس وجہ سے     وہ فائنل  نہیں کھیل پائے گی ۔ واضح رہے کہ   پھوگٹ کے میدان سے آئوٹ ہونے کا مطلب ہےکہ  پھوگٹ  اب   اہم مقابلے  کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے اور  ہماری امیدوں پر پانی پھر گیا ہے ۔


یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ  کے قوانین کے مطابق اگر کوئی ایتھلیٹ مطلوبہ وزن  کم کرنے  یا اس کیٹیگری  پر پورا اترنے میں ناکام رہتا ہے تو  اسے مقابلے سے باہر کر دیا جاتا ہے  ۔ اس سب کے باوجود وزیر اعظم نریندر مودی نے  پھوگاٹ کی ستائش کرتے ہوئے انہیں ہندوستان کا فخر  قرار دیا ہے ۔

مزیدخبریں