شردھا کپور نے میک اپ کرنا چھوڑ دیا، ممبئی کی گلیوں میں سادہ  لباس پہن کر  گھومنے لگیں

 شردھا کپور نے میک اپ کرنا چھوڑ دیا، ممبئی کی گلیوں میں سادہ  لباس پہن کر  گھومنے لگیں

ممبئی :بالی وڈ کی اداکارہ شردھا کپور نے میک اپ کرنا چھوڑ دیا ہے ، وہ اس وقت شہر کی گلیوں میں سادہ لباس  پہن کر گھوم رہی ہیں۔ان کے اس روپ کی وجہ سے   پرستار بہت حیران ہیں، تاہم بہت سے پرستاروں نے تو ان کی سادگی کی تعریف ہی  کی ہے۔

 وہ اس وقت ممبئی کی گلیوں میں    فلم " سٹریٹ2 " کی پروموشن کررہی ہیں   ، ان کی یہ فلم  15  اگست کو ریلیز ہوگی۔ شردھا نے اس  فلم میں راج  کمار  کے ساتھ کام کیا ہے۔ اس بارے میں  بالی وڈ کی اداکارہ شردھا کپور نے کہاکہ میں اس وقت اپنی فلم" سٹریٹ 2" کی شوٹنگ میں مصروف ہوں۔  میں  بغیر میک  اپ کے ممبئی کی گلیوں میں گھوم رہی ہوں۔

میرے سادہ روپ کو دیکھ کر پرستار حیران ہیں اور کچھ لوگ تعریف اور کچھ تنقید کررہے ہیں۔ انہوں نے فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ  مجھے امید ہےکہ یہ فلم شائقین کو پسند آئے گی۔

واضح رہےکہ  شردھا نے بوائے فرینڈ راہول مودی کو ان فالو کر دیا ہے اور دونوں کے  بریک اپ کی خبریں زیر گردش ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے اپنے بوائے فرینڈ راہول مودی کو سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام سے ان فالو کیا ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کے ساتھ ہی شردھا نے راہول کی بہن اور پروڈکشن ہاؤس کو بھی ان فالو کردیا ہے جس سے جوڑے میں علیحدگی  کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں جبکہ راہول مودی نے شردھا کپور کو تاحال فالو کر رکھا ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق  اداکارہ نے ایک انسٹاگرام پوسٹ پر راہول مودی کے ساتھ اپنے تعلقات کی تصدیق کی تھی ۔

مصنف کے بارے میں