وٹس ایپ میں اہم تبدیلی، نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ

 وٹس ایپ میں اہم تبدیلی، نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ

کیلیفورنیا: وٹس ایپ میں اہم تبدیلی کرتے   ہوئے   نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔  میسجنگ ایپلی کیشن وٹس ایپ جلد ہی ایک نیا فیچر متعارف کرانے جارہا ہے جس میں صارفین کسی بھی پیغام پر دو بار ٹیپ کر کے ری ایکٹ کر سکیں گے۔


واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق یہ فیچر فی الحال آزمائشی مراحل میں ہے اور آئندہ مہینوں میں صارفین کے لیے جاری کر دیا جائے گا۔نئے فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین فوری طور پر فوٹوگراف، ویڈیو اور جف جیسے میڈیا مواد پر ری ایکٹ کر سکیں گے۔


تاہم اس فیچر کے جاری کیے جانے کے بعد سے ری ایکشن عمل میں واضح بہتری واقع ہو گی۔ 

مصنف کے بارے میں