بھارت نے ڈھاکہ میں ہائی کمیشن سٹاف کے 190 ارکان واپس بلالیے

بھارت نے ڈھاکہ میں ہائی کمیشن سٹاف کے 190 ارکان واپس بلالیے

ممبئی :بھارت نے ڈھاکہ میں ہائی کمیشن سٹاف کے 190 ارکان واپس بلالیے۔ذرائع کے مطابق   20 سے 30 افراد پر مشتمل سینئر  سٹاف ہائی کمیشن میں موجود ہیں ۔ ڈھاکہ میں ہائی کمیشن کے علاوہ دیگر شہروں میں بھارتی سفارتی مشن بھی فعال ہیں۔


ایئر انڈیا کی ایک پرواز کے ذریعے ڈھاکہ اور دیگر شہروں سے بھارتی سفارتی مشنز کے غیر سفارتی عملے کے 190 ارکان نئی دہلی لائے گئے ہیں۔ چٹاگانگ، راجشاہی، کُھلنا اور سلہٹ میں بھارتی قونصلیٹ کام کر رہے ہیں۔


بھارت نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ فی الحال بنگلہ دیش کے سفر سے گریز کریں اور جو بھارتی باشندے اس وقت بنگلہ دیش میں ہیں وہ بھی غیر معمولی احتیاط برتیں۔ انہیں کم سے کم نقل و حرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت ختم ہونے کے بعد   اب تک عوامی لیگ کے 20 سے زائد رہنما ہلاک کیے جاچکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں