راولپنڈی: راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش کاسلسلہ جاری ہے، راولپنڈی میں ہائی الرٹ اور رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔
ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کے مطابق جڑواں شہروں کے مختلف حصوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ واسا راولپنڈی نے ہائی الرٹ جاری کر دیا جبکہ رین ایمرجنسی نافز کر دی گئی ہے۔ تاہم نالہ لئی میں بھی پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔
راولپنڈی اسلام آباد میں بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئےجس کے باعث راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ کینٹ کے علاقے شالے ویلی میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ راولپنڈی ،شہری اپنی مدد آپ کےتحت گھروں اور گلیوں سے پانی نکالنے میں مصروف ہیں۔
ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کا کہنا ہے کہ نکاسی آب کیلئے ہیوی مشینری و عملہ نشیبی علاقوں میں تعینات کر دی گئی ہے اور نالہ لئی کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ سردست معمول پر ہے ، کمیٹی چوک انڈر پاس میں ٹریفک رواں دواں ہے۔