امید ہے کہ بنگلہ دیش کے حالات پرامن اور تیزی سے معمول پر آئیں گے، پاکستان دفتر خارجہ

01:28 PM, 7 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ: بنگلہ دیش کی صورت حال پر پاکستان حکومت کا پہلا جاری باضابطہ بیان میں کہا گیا کہ یقین ہے کہ امید رکھتے ہیں کے حالات پرامن اور تیزی سے معمول پر آئیں۔

بنگلہ دیش کی صورت حال پر پاکستان حکومت کا پہلا باضابطہ بیان جاری  کر دیا ۔ ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کاکہناہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام بنگلہ دیش کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، امید رکھتے ہیں کے حالات پرامن اور تیزی سے معمول پر آئیں۔ہمیں یقین ہے کہ بنگلہ دیشی عوام کا جذبہ اور اتحاد انہیں ایک ہم آہنگ مستقبل کی طرف لے جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز طلبا تحریک کے نتیجے مین  بنگلہ دیشی فوج نے حسینہ واجد کے استعفےکے بعد معاملات اپنے ہاتھ  میں لینے اور عبوری حکومت بنانے کا اعلان کیا تھا۔  بنگلہ دیش میں طلبا تحریک نے فوجی حکومت ماننے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد ڈاکٹر یونس کو عبوری حکومت کی تشکیل کیلئے ایڈوائزر نامزد  کر دیا ہے۔ 

مزیدخبریں