پاکستا ن میں 13 واں پولیو کیس  سامنے آگیا

01:27 PM, 7 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ : پاکستان  میں رواں سال کا 13 واں پولیو کیس   سامنے آگیا ۔قلعہ عبداللہ میں 11 ماہ کا بچہ میں پولیو کی تصدیق، وائرس کے باعث بچہ  معذور ہوگیا۔انسداد پولیو لیبارٹری نےوائرس کی  تصدیق کردی۔

بچے میں معذوری کی علامات رواں سال 17 جولائی کو ظاہر ہوئی تھیں۔ یاد رہے کہ قو می ادارہ صحت کی رپورٹ کےمطابق    پا کستا ن میں پو لیو  وائرس کے 13 کیس  رپورٹ ہو چکے ہیں،سندھ سے2 ، پنجاب سے ایک ، بلوچستا ن سے 10واں اور قلعہ عبدللہ سے پا نچوا ں کیس ہے۔

پولیو کیس سامنے آنے پر وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر عائشہ رضا فاروق کا ردعمل سا منے آ گیا۔ان کاکہنا ہے کہ ان کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات ہوئی اور صوبائی حکومت نے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔صوِبوں کی مشاورت  سے وائرس کی منتقلی روکنے کے لئے جامع روڑ میپ پر عمل کریں گے۔ 

ڈاکٹر کے مطا بق پو لیو کا زیادہ  پھیلا ؤ بلوچستان کے علاقو ں  کوئٹہ، چمن اور قلعہ عبداللہ میں ہے ،پو لیو کی ویکسی نیشن  بڑھانے کیلئے  اقدامات شروع کردیئے ہیں۔ستمبر کی انسداد پولیو مہم کے لئے نیشنل پولیو مینیجمنٹ ٹیم کا اجلاس ہورہا ہے۔

مزیدخبریں