اسلا م آباد: پی ٹی آ ئی نے الیکشن ایکٹ تر میمی بل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ۔چئیر مین پی ٹی آ ئی بیرسٹر گو ہر نے آ ئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی۔
وکیل سلمان اکرم راجہ کے آرٹیکل 184(3) کی درخواست سپریم کورٹ کیں دائر کردی گئی جس میں سپریم کورٹ سے الیکشن ترمیم ایکٹ کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ تحریک انصاف کی درخواست میں وفاق اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے ۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو مخصوص نشتیں دوسری سیاسی جماعتوں کو الاٹ کرنے سے فوری روک دیا جائے، خواتین و غیر مسلم کی مخصوص نشتیں تحریک انصاف کو الاٹ کرنے کا حکم دیا جائے۔
درخواست کے متن میں واضح کیا گیا کہ الیکشن ایکٹ تر میمی بل 2024 میں کی گئی دوسری ترمیم آئین کے متصادم ہے ۔ تحریک انصاف مخصوص نشتوں کی فہرستیں الیکشن کمیشن جمع کرا چکی ہے۔ 12 جولائی فیصلہ کے بعد مخصوص نشتیں تحریک انصاف کا حق ہے۔