اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کی جیل میں بغیر مداخلت وکلاء و رہنماؤں سے ملاقات کی اجازت کی درخواست پر وزارتِ دفاع نے الزامات بے بنیاد قرار دیتے ہوئے جواب ہائی کورٹ میں جمع کروا دیا ہے۔ عدالت کا ڈپٹی اٹارنی جنرل کو وزارت دفاع کی رپورٹ عدالت جمع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی جیل میں بغیر مداخلت وکلاء و رہنماؤں سے ملاقات کی اجازت کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کیو بانی پی ٹی آئی کی جانب سے شعیب شاہین عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
وزارتِ دفاع نے الزامات بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ہائی کورٹ میں جواب جمع کرا دیا۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ انہوں نے الزامات لگائے ہیں مگر شواہد نہیں دئیے۔ جس پر شعیب شاہین نے استدعا کی کہ یہ رپورٹ تو ہمیں فراہم کریں۔
بعد ازاں عدالت کا ڈپٹی اٹارنی جنرل کو وزارت دفاع کے رپورٹ عدالت جمع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔