آئی ایم ایف پاکستان کیلئے7 ارب ڈالرکےقرض پروگرام کی حتمی منظوری کا امکان

چین، سعودیہ اور یو اے ای کا قرض  مدت میں توسیع کی یقین دہانی، آئی ایم ایف پاکستان کیلئے7 ارب ڈالرکےقرض پروگرام کی منظوری کا امکان

 آئی ایم ایف پاکستان کیلئے7 ارب ڈالرکےقرض پروگرام کی حتمی منظوری کا امکان

اسلام آباد: پاکستان کو آئی ایم ایف معاہدے کیلئے 5 ارب ڈالر فنانسنگ گیپ کو پورا کرنے میں اہم کامیابی مل گئی۔  چین، سعودیہ اور یو اے ای نے قرض  مدت میں توسیع کی یقین دہانی کرا دی ۔آئی ایم ایف بورڈ پاکستان کیلئے 37 ماہ کے 7 ارب ڈالرکےقرض پروگرام کی حتمی منظوری دے گا۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے قرض منظوری کے معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی کہ چین، سعودیہ اور یو اے ای نے قرض کی مدت میں توسیع کی یقین دہانی کرا دی جس کے بعد پاکستان کو 3سال میں تین سے5 ارب ڈالرتک کے فنانسنگ گیپ کو پورا کرنے میں اہم کامیابی ملی گئی ہے۔ 


 حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ رواں سال دوست ممالک کو  12 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں، پاکستان کےذمہ سعودی عرب کا 5 ارب ڈالر کا قرض واجب الادا ہے۔ چین کا4 ارب اور متحدہ عرب امارات کا 3 ارب ڈالر قرض واجب الادا ہے، پاکستان نے چین سے پاور پلانٹس کے لیے بھی قرض میں ریلیف کی درخواست کی ہے۔


 حکام کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس رواں ماہ کے آخر میں متوقع ہے ۔ آئی ایم ایف بورڈ پاکستان کیلئے 37 ماہ کے 7 ارب ڈالرکےقرض پروگرام کی حتمی منظوری دے گا

مصنف کے بارے میں