او آ ئی سی اجلا س، اسحاق ڈارسعودی عرب پہنچ گئے

09:41 AM, 7 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے  اجلاس میں شرکت کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے ۔او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا غیر معمولی اجلاس فلسطینی ریاست اور اسلامی جمہوریہ ایران کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے۔

اسحاق ڈار کا مدینہ منورہ پہنچنے پر سعودی حکام نے استقبال کیا۔پاکستانی سفیر احمد فاروق نے بھی وزیر خزانہ کا خیر مقدم کیا۔

اجلا س کا مقصد فلسطین اوردیگر علاقائی ریاستوں کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت پر غور کرنا ہے۔نائب وزیراعظم خصوصی اجلاس میں غزہ اور مشرق وسطیٰ کی سنگین صورتحال کے بارے میں پاکستان کے شدید خدشات سے آگاہ کریں گے۔ مزید یہ کہ وہ غزہ کی عوام کے لیے پا کستان کی جا نب سے امداد کی فراہمی اور امن کی فوری اہمیت کو اجاگر کریں گے۔

مزیدخبریں