اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ یہ شاید ہمارا قومی اسمبلی کا آخری سیشن ہو؟ ۔بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کہاکہ یہ شاید ہمارا قومی اسمبلی کا آخری سیشن ہو؟ ۔ میں اپنے تمام کولیگز کا مشکور ہوں۔تمام بچوں کو اپنے والدین کی امیدوں پر پورا اترنا چاہیئے۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہا ہم نے کبھی گالی گلوچ میں یقین نہیں رکھا۔ہم چاہتے تھے ہم سے جمہوریت کے خلاف کوئی کام نہ ہو۔ہم نے وزیر اعظم کو عدم اعتماد کے ذریعے گھر بھیج دیا۔
ہم نے وزیر اعظم کو عدم اعتماد کے ذریعے گھر بھیج دیا۔تاریخ فیصلہ کریگی ہم نے جمہوریت کی بحالی کے لیے کیا کچھ کیا۔جب ہم نے حکومت سنبھالی تو ملک تباہی کے دہانے پر تھا۔ہم نےہمیشہ کوشش کی کوئی ایسا کام نہ ہو جس سے تیسری قوت کو فائدہ ہو۔اس لیے ہماری کوشش تھی کہ وزیراعظم کوعدم اعتماد کےذریعے نکالنا ہے۔
شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت پر پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔سیاست کو مخالفت کی دشمنی پر لے جانے سے سیاست کو نقصان پہنچتا ہے، ایسا نہیں ہوناچاہیئے۔افسوس ہےکہ ہماری اپوزیشن کوئی سبق نہیں سیکھ رہی۔چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری مکافات عمل ہے۔ہم نے ہمیشہ مہذب انداز میں اپنا سیاسی نقطہ نظر پیش کیا ۔ہم گالم گلوچ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔ہمیشہ کوشش کی ہے کہ اپنے اسلاف کے نظرئیے پر عمل پیرا رہوں۔پندرہ ماہ مشکل حالات میں ملک کو بحرانی کیفیت سے نکالا۔