کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال کاکہنا ہے کہ ایم کیو ایم مشترکہ مفادات کونسل سے منظور مردم شماری سے مطمئن نہیں ہے۔
مصطفی کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیو ایم مشترکہ مفادات کونسل سے منظور مردم شماری سے مطمئن نہیں ہے۔ایم کیو ایم نے مردم شماری کی غلط رپورٹ کو جتنا ممکن تھا ٹھیک کرنے کی کوشش کی ہے۔
رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ نئی مردم شماری اور نئی حلقہ بندیوں پر الیکشن ایم کیو ایم کا مطالبہ تھا، 22 مئی کو پاکستان کی آبادی 25 کروڑ 54 لاکھ بتائی گئی تھی۔ 5 اگست کو پاکستان کی آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ کنفرم کی گئی۔
ہم نے مردم شماری ہماری ریڈ لائن ہے کا ٹرینڈ چلایا، مردم شماری سے متعلق ہم نے وزیراعظم کو تحفظات سے آگاہ کیا، چاہتے تھے عام انتخابات نئی مردم شماری اور حلقہ بندیوں پر کروائے جائیں، ہمارا یہ مطالبہ تسلیم کر لیا گیا انتخابات نئی مردم شماری پر ہوں گے۔
مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ احتجاج کرنے والے مردم شماری میں ایک فرد کا بھی اضافہ نہیں کروا سکے، کراچی کی آبادی میں ہم نے اضافہ کروایا، یہ ہماری بڑی کامیابی ہے۔