لیک آڈیو میں آواز میری ہی ہے لیکن 3 مختلف مواقع کی گفتگو کو جوڑا گیا: صمصام بخاری

06:45 PM, 7 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : سابق صوبائی وزیر سید صمصام بخاری  نے  9 مئی کے حوالے سے آڈیو لیک میں آواز میری ہی ہے لیکن  تین مختلف مواقع پر گفتگو جوڑ کر یہ آڈیو بنائی گئی۔

نیو نیوز سے گفتگو میں سابق وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا کہ جو آڈیو لیک ہوئی وہ من گھرٹ ہے۔  آڈیو کے حوالے سے جلد حقائق عوام کے سامنے رکھوں گا۔

قبل ازیں مبینہ آڈیو لیک میں صمصام بخاری کسی سے کہتے سنے گئے کہ صمصام بخاری آڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ نو مئی کے واقعہ سے تین دن قبل انہوں نے کور کمیٹی کی ایک میٹنگ رکھی۔  کور کمیٹی کی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ احتجاج فوج کے خلاف کرنا ہے، پارٹی کی اس میٹنگ میں شہریار آفریدی، شفقت محمود، یاسمین راشد اور مراد سعید بھی شریک تھے۔‘

صمصام بخاری نے مبینہ آڈیو لیک میں مزید کہا کہ ’میری بچت ہوگئی کہ میں اس اجلاس سے نکل آیا اور جس روز انہوں نے لبرٹی سے کور کمانڈر ہاؤس جانے کا فیصلہ کیا تو میں نے انہیں کہا کہ میں شہر میں نہیں ہوں، زور دیا گیا تھا کہ ہر بندہ کور کمانڈر ہاؤس جائے گا کیونکہ یہ صاحب کا حکم ہے۔‘

  

انہوں نے مزید کہا کہ میں طبیعت کی خرابی کی وجہ سے وہاں موجود نہیں تھا، عمران خان پکڑا گیا تو مجھے اندازہ تھا کہ انہوں نے کوئی فساد کرنا ہے، میں نے کہاکہ میں تو اوکاڑہ ہوں نہیں آ سکتا۔

صمصام بخاری نے مبینہ آڈیو میں کہا کہ ان لوگوں نے کور کمانڈر ہاؤس جانے کا فیصلہ کیا تو شفقت محمود نے انہیں منع کیا کہ وہاں نہ جاؤ لیکن وہ نہیں مانے۔

مزیدخبریں