ذاتی  ڈیٹا کی خلاف ورزی، عراق نے ٹیلی گرام ایپ کوبلاک کردیا

06:22 PM, 7 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

بغداد: عراق نے ٹیلیگرام ایپ کو بلاک کردیا  ہے۔ عراق نے ذاتی ڈیٹا کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے ٹیلی گرام ایپ کو بلاک کر دیا ہے۔عراق کی ٹیلی کام وزارت  کا اس بارے میں کہنا ہےکہ  قومی سلامتی کے خدشات اور صارفین کے ذاتی ڈیٹا کی سالمیت کو محفوظ رکھنے کے لیے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ کو بلاک کر دیاگیا ہے۔

عراق کی ٹیلی کام وزارت کاکہنا تھا کہ یہ ایپ عراق میں بڑے پیمانے پر پیغام رسانی کے لیے استعمال ہوتی ہے بلکہ خبروں کے ذریعہ اور مواد کو شیئر کرنے کے لیے بھی استعمال ہوتی ہے۔کچھ چینلز میں عراقیوں کے نام، پتے اور خاندانی تعلقات سمیت بڑی مقدار میں ذاتی ڈیٹا ہوتا ہے۔ قومی سلامتی کے خدشات اور صارفین کے ذاتی ڈیٹا کی سالمیت کو محفوظ رکھنے کے لیے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ کو بلاک کر دیاگیا ہے۔

وزارت  کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اعلیٰ حکام کی ہدایات کی بنیاد پر کیا گیا ہے اور دعویٰ کیا گیا ہے کہ متعلقہ حکام نے ٹیلی گرام سے بارہا درخواست کی تھی کہ وہ ایسے چینلز کو بند کر دیں جو ریاستی اداروں کی دستاویزات اور عراقی صارفین کے ذاتی ڈیٹا کو لیک کر رہے تھے، لیکن انہیں کوئی جواب نہیں ملا۔ 

ڈیجیٹل میڈیا سنٹر  ایک عراقی غیر سرکاری تنظیم جو ڈیجیٹل میڈیا کی نگرانی اور تجزیہ کرتی ہے، جولائی کے آخر میں ٹیلیگرام کی ناقص تکنیکی معاونت پر تنقید کرتے ہوئے کہاتھا کہ عراقی صارفین کی جانب سے درج کردہ رپورٹس کو نظر انداز کرنے نے ایپ کو  ڈیجیٹل جرائم کے لیے ہاٹ سپاٹ میں تبدیل کر دیا ہے۔ 

ڈی ایم سی   کاکہنا ہے کہ  اس نے پلیٹ فارم پر درجنوں چینلز ریکارڈ کیے ہیں جو الیکٹرانک بھتہ خوری میں مہارت رکھتے ہیں اور ہزاروں عراقی صارفین کا ذاتی ڈیٹا لیک کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ  ٹیلیگرام عراقی صارفین میں بہت مقبول ہے، اور یہ ملک کے بہت سے مسلح دھڑوں اور ملیشیاؤں کا مرکزی پلیٹ فارم ہے۔

مزیدخبریں