لاہور : جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہا کہ مجھے خوشی تب ہو گی جب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیساتھ شہباز شریف اور آصف علی زرداری بھی اڈیالہ جیل کے ایک کمرے میں قید ہونگے۔
حافظ آباد میں جلسے اور لالہ موسیٰ میں خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ملک میں حقیقی انقلاب کی ضرورت ہے،75سال سے ملک لوٹنے والوں کا بلا تفریق احتساب ہونا چاہیے۔
انہوں ںے کہا کہ توشہ خانہ سے جس جس نے بھی مال چرایا، اُس سے حساب لیا جائے۔ پاناما لیکس میں شامل 436 چوروں میں سے ایک کے بارے میں فیصلہ ہوا۔ باقی تمام کے بارے میں عدالت خاموش ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ آج ملک کے ایک مزدور، چوکیدار سے لے کر صدر، آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان سب کہہ رہے ہیں کہ ملک کے حالات خراب ہیں۔