حفیظ شیخ یا اسحاق ڈار؟ کون بنے گا نگران وزیر اعظم ،اعلان آئندہ 24 گھنٹے میں ہوگا

04:28 PM, 7 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: نگران وزیراعظم کے لیے 3 نام شارٹ لسٹ کر لیے گئے ہیں۔ نگران سیٹ اپ کمیٹی نے نام وزیراعظم کو بھیج دیے۔وزیراعظم شہباز شریف اپوزیشن لیڈر سے حتمی مشاورت کریں گے۔

نگران وزیر اعظم کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے آج اہم مشاورتی اجلاس طلب کر لیا۔ وزیراعظم نے پارٹی قائد نواز شریف سے بھی مشاورت مکمل کر لی ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے بھی تین کے پینل پر اتفاق کرلیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ حفیظ شیخ کا نام پیپلزپارٹی کی طرف سے دیا گیا۔ ن لیگ اسحاق ڈار کو نگران وزیراعظم لانا چاہتی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات میں نگران وزیر اعظم کا فیصلہ کیا جائے گا۔ نگران وزیراعظم نے اعلان آئندہ 24 گھنٹے میں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں