لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کو قومی ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کردیا گیا ہے۔
Former Pakistan captain Inzamam ul Haq has been appointed national men's chief selector. pic.twitter.com/TnPdQaoXvW
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 7, 2023
چارج لینے کے بعد انضمام الحق افغانستان کی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے ٹیم منتخب کریں گے ۔ٹیم کا اعلان جمعرات تک کیا جائے گا۔
ٹیکنیکل کمیٹی کے سربراہ مصباح الحق نے ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر، ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن، بولنگ اور بیٹنگ کوچز کو نہ چھیڑنے کا مشورہ دیا ہے۔ البتہ مینیجر ریحان الحق اور دیگر نان ٹیکنیکل اسٹاف کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا، ان کا مستقبل خطرے میں ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی حکام نے سینٹرل کنٹریکٹ پر سری لنکا میں کھلاڑیوں سے ویڈیو لنک پر طویل میٹنگ کرکے مطالبات جاننے کی کوشش کی ہے، ان کی رائے کو بھی اہمیت دی جارہی ہے۔
انضمام الحق پیر کو لاہور میں ذکا اشرف سے ملاقات کرکے چیف سلیکٹر کی ذمے داری سنبھالیں گے، یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ افغان سیریز اور ایشیا کپ کے لیے ایک ہی ٹیم منتخب کی جائے گی ۔