اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ صدر عارف علوی ستمبر میں اپنی مدت پوری ہونے کے بعد بھی عہدے پر موجود رہیں گے۔ جب تک انتخابات نہیں ہوتے صدر عارف علوی ہی ہوں گے۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے تحت صدر کا آئینی عہدہ خالی نہیں چھوڑا جا سکتا،صدر کا الیکٹورل کالج پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیاں ہیں۔
وفاقی وزیر قانون نے کہاکہ انتخابات کی تاریخ کااختیار اب صدر کی بجائے الیکشن کمیشن کے پاس ہے، نئی مردم شماری کے بعد انتخابات کب ہوں گے فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ قانون سازی میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں۔ سویلینز کے خلاف ملٹری ٹرائل درست اقدام ہے، اگر غلط ہوتا تو عدالت حکم امتناع جاری کردیتی۔