اسلام آباد: بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین پراضافی بوجھ کیلئے تیاری شروع کردی۔ نیپرا کو سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 144 ارب 69 کروڑ روپے اضافے کی درخواست دائر کر دی۔نیپرا اتھارٹی ڈسکوز کی درخواست پر 23 اگست کو سماعت کرے گی۔
فیسکو نے 23 ارب 49 کروڑ،گیپکو نے 16 ارب 13کروڑ کا اضافے کی درخواست نیپرا کو دائر کرا دی۔
حیسکو اور آئیسکو نے 9,9 ارب روپے کے اضافے کی درخواست دی۔
لیسکو 31 ارب میپکو نے 27 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ڈالنے کی درخواست دی۔
پیسکو 9 ارب کیسکو 7 ارب سیپکو 5 اور ٹیسکو نے 4 ارب کا اضافہ مانگا ہے۔