اسلام آباد:رضوانہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ مجھے انصاف ملنا چاہیے میں کسی سے پیسے نہیں لوں گی۔میں غریب ضرور ہوں مگر اپنی بچی کا سودا نہیں کروں گی۔ وکیل رضوانہ کا کہنا ہے کہ رضوانہ کی ماں کو دباؤ کا سامنا کرنا پڑا مگر وہ کیس سے پیچھے نہیں ہٹیں۔تشدد کا آلہ برآمد کرنا ضروری ہے اس لیے ملزمہ کی گرفتاری ضروری تھی۔
گھریلو ملازمہ رضوانہ تشدد کیس کی سماعت کے بعد رضوانہ کی والدہ اور وکیل رضوانہ نے میڈیا سے گفتگو کی۔ وکیل رضوانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر الزام لگایا گیا کہ ہم نے ہی رضوانہ ہر تشدد کیا گیا ہے۔ رضوانہ کی ماں کو دباؤ کا سامنا کرنا پڑا مگر وہ کیس سے پیچھے نہیں ہٹیں، اس کیس میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے اور انصاف ہونا چاہئے ۔ وکیل پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ ڈی پی او سرگودھا نے اس کیس میزن بہت تعاون کیا ہے ۔
وکیل پراسیکیوشن نے کہا کہ آج عدالت کا رویہ دیکھ کر لگا عدالتوں میں انصاف ہوتا ہے ۔تمام ایجنسیز کی رپورٹ یہاں پیش کی گئی جو ہمارے حق میں گئی ، ان کا مزید کہنا تھا کہ بچی کی زندگی ابھی بھی نازک ہے تمام لوگ اس کی صحتیابی کے لیے دعا کریں۔
رضوانہ کی والدہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے انصاف ملنا چاہیے میں کسی سے پیسے نہیں لوں گی ۔میری بچی بھوکی پیاسی رہی اسے کمروں میں بند کر کے رکھتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں غریب ضرور ہوں مگر اپنی بچی کا سودا نہیں کروں گی۔