عام انتخابات، چیئرمین تحریک انصاف کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کا معاملہ،  الیکسن کمیشن کا اجلاس طلب

12:53 PM, 7 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: الیکشن کمیشن  نے اہم اجلاس طلب کر لیا۔  اجلاس میں   عام انتخابات کا معاملہ  اور چیئرمین تحریک انصاف کو پارٹی عہدے سے ہٹانے پر بھی غور ہو گا۔

عام انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا اجلاس اب سے کچھ دیر بعد 2 بجے ہوگا ۔ چیف الیکشن کمشنر  سکندر سلطان راجہ اجلاس کی سربراہی کرینگے۔ذرائع کے مطابق  چیف الیکشن کمشنر  الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ اجلاس میں چیئرمین تحریک انصاف کو پارٹی عہدے سے ہٹانے پر بھی غور ہو گا۔ 


اجلاس میں الیکشن کمیشن کے متعلقہ حکام کو اپنی شرکت یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔

مزیدخبریں