پشاور: پولیس موبائل پر فائرنگ ،ایک پولیس اہلکار شہید، 2 زخمی

پشاور: پولیس موبائل پر فائرنگ ،ایک پولیس اہلکار شہید، 2 زخمی
سورس: File

پشاور: بڈھ بیر میں پولیس موبائل پر دہشتگردوں کی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ 

پولیس کے مطابق   فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار  یار محمدشہید ہو گئے جبکہ2   اہلکار  سب انسپکٹر فرید خان اور کانسٹیبل غلام حسین زخمی ہوئے۔ زخمی اہلکاروں میں ایک کی حات تشویشناک ہے۔

شہید اہلکار کی نماز جنازہ  پورےسرکاری اعزاز کیساتھ پولیس لائنز پشاور میں اداکردی گئی۔نماز جنازہ میں پولیس افسروںوجوانوںسمیت شہیدکےلواحقین نےشرکت کی۔  

پولیس کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق حملہ آور پولیس ٹیم کے تعاقب میں پہلے سے گھات لگائے بیٹھے تھے۔ تحقیقاتی ٹیم کے مطابق دہشتگرد  پیدل آئے اور پولیس موبائل کو قریب سے نشانہ بنایا۔جائے وقوعہ سے کلاشنکوف کی گولیوں کے خول مل گئے ہیں۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ حملہ آور واقعے کے بعد کھیتوں کے راستے فرار ہو گئے۔ واقعہ کے بعد پولیس نے سرچ آپریشن علاقے میں شروع کر دیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں