توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف فیصلے نے سابق وزیراعظم نوازشریف، شاہد خاقان عباسی اور خواجہ آصف سمیت دیگر ارکان پارلیمنٹ کے مستقبل کو بھی خطرے میں ڈال دیا۔
نجی چینل کے پروگرام میں توشہ خانہ کیس سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آئیں جس کے مطابق فیصلے میں اثاثے ظاہر کرنے کا جو معیار طے کیا گیا ہے اس پر کئی ارکان پارلیمنٹ کو سزا ہوسکتی ہے۔
سینئر صحافی شہزاد اقبال کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف، شاہد خاقان عباسی اور خواجہ آصف سمیت دیگر ارکان نے توشہ خانہ سے تحائف لیے مگر کسی نے فارم بی میں اسے اپنے پاس رکھنے یا دوسروں کو منتقل کرنے کی تفصیلات نہیں دیں۔