مین ہول یا ڈیتھ ہول، دو اہلکار، ایک بچہ جاں بحق

10:27 AM, 7 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: لاہور میں  غازی روڈ پر صفائی کی غرض سے مین ہول میں اترنے والے 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے ۔ خانیوال میں کھلے مین ہول میں گر کر ایک بچہ جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو اہلکار کے مطابق دونوں اہلکار مین ہول میں زہریلی گیس بھرنے کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔

جاں بحق  ہونے والے اہلکاروں میں 21 سالہ منصور مسیح اور 28 سالہ ہنی شامل ہے جو دونوں آپس میں بھائی تھے۔

دوسری جانب خانیوال کے علاقے کھوکر آباد چوک میں گزشتہ روز کو حادثاتی طور پر کھلے مین ہول میں گرنے سے نو سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق کھوکر آباد چوک کے علاقے میں نو سالہ معاذ اپنے گھر کے قریب گلی میں کرکٹ کھیل رہا تھا کہ کھلے مین ہول میں گر گیا۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد لاش کو مین ہول سے نکالا۔ دریں اثناء علاقہ مکینوں نے افسوسناک واقعہ کے خلاف احتجاج کیا اور نگراں وزیراعلیٰ سے متعلقہ حکام کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

مزیدخبریں