پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک:   پنجاب   آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا  سب سے بڑا صوبہ

11:08 AM, 7 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور :  پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس نے پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔    پنجاب   آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا  سب سے بڑا صوبہ ہے۔ ساتویں آبادی اور ہاؤسنگ مردم شماری کے حتمی منظور شدہ نتائج کے مطابق پاکستان کی کل آبادی 241.49 ملین ہے جس کی شرح نمو 2.55 فیصد ہے۔

  پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس نے پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے حتمی نتائج  کے مطابق  پنجاب کی کل آبادی 127.68 ملین ہے جس کی شرح نمو 2.53 فیصد ہے۔ ساتویں آبادی اور ہاؤسنگ مردم شماری کے حتمی منظور شدہ نتائج کے مطابق سندھ پاکستان کا دوسرا بڑا صوبہ ہے جس کی آبادی 55.69 ملین ہے جس کی شرح نمو 2.57 فیصد ہے۔

ساتویں آبادی اور ہاؤسنگ مردم شماری کے حتمی منظور شدہ نتائج کے مطابق خیبر پختونخوا کی کل آبادی 4.85 ملین ہے جس کی شرح نمو 2.38 فیصد ہے  جبکہ بلوچستان کی کل آبادی 14.89 ملین ہے جس کی شرح نمو 3.2 فیصد ہے۔

ساتویں آبادی اور ہاؤسنگ مردم شماری کے حتمی منظور شدہ نتائج کے مطابق اسلام آباد  میں سب سے کم آبادی ہے جو  کہ کل آبادی 2.36 ملین ہے جس کی شرح نمو 2.81 فیصد ہے۔

پاکستان دنیا میں پانچواں بڑا آبادی والا ملک ہے۔ سب سے زیادہ آبادی والا ملک بھارت 1.428 بلین آبادی کے ساتھ پہلے، چین 1.425 بلین کی آبادی کے ساتھ دوسرے، امریکہ 330 ملین آبادی کے ساتھ تیسرے، انڈونیشیا 277 ملین آبادی کے ساتھ چوتھے اور پاکستان 241 ملین آبادی کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ 

پاکستان میں آبادی میں سالانہ اضافہ 2.55 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے پاکستان 195 ممالک میں 24 نمبر پر ہے۔

آبادی کے اعدادوشمار کے مطابق جنوبی ایشیا میں بھارت سرفہرست، پاکستان دوسرے اور بنگلہ دیش تیسرے نمبر پر ہے۔

جنوبی ایشیا میں آبادی میں سالانہ اضافہ، افغانستان 2.70 فیصد کے ساتھ پہلے، پاکستان 2.55 اور نیپال 1.14 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

مزیدخبریں