لاہور : پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس نے پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ پنجاب آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے۔ ساتویں آبادی اور ہاؤسنگ مردم شماری کے حتمی منظور شدہ نتائج کے مطابق پاکستان کی کل آبادی 241.49 ملین ہے جس کی شرح نمو 2.55 فیصد ہے۔
Pakistan Census 2023 results are in! #PakPBS #DigitalCensusPK pic.twitter.com/K7fa4UHQRi
— Pakistan Bureau of Statistics (@PBSofficialpak) August 6, 2023
پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس نے پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے حتمی نتائج کے مطابق پنجاب کی کل آبادی 127.68 ملین ہے جس کی شرح نمو 2.53 فیصد ہے۔ ساتویں آبادی اور ہاؤسنگ مردم شماری کے حتمی منظور شدہ نتائج کے مطابق سندھ پاکستان کا دوسرا بڑا صوبہ ہے جس کی آبادی 55.69 ملین ہے جس کی شرح نمو 2.57 فیصد ہے۔
Pakistan Census 2023 results are in! #PakPBS #DigitalCensusPK pic.twitter.com/Q1m9LgkW3S
— Pakistan Bureau of Statistics (@PBSofficialpak) August 6, 2023
ساتویں آبادی اور ہاؤسنگ مردم شماری کے حتمی منظور شدہ نتائج کے مطابق خیبر پختونخوا کی کل آبادی 4.85 ملین ہے جس کی شرح نمو 2.38 فیصد ہے جبکہ بلوچستان کی کل آبادی 14.89 ملین ہے جس کی شرح نمو 3.2 فیصد ہے۔
ساتویں آبادی اور ہاؤسنگ مردم شماری کے حتمی منظور شدہ نتائج کے مطابق اسلام آباد میں سب سے کم آبادی ہے جو کہ کل آبادی 2.36 ملین ہے جس کی شرح نمو 2.81 فیصد ہے۔
Pakistan Census 2023 results are in! #PakPBS #DigitalCensusPK pic.twitter.com/sdp6iCkLca
— Pakistan Bureau of Statistics (@PBSofficialpak) August 6, 2023
پاکستان دنیا میں پانچواں بڑا آبادی والا ملک ہے۔ سب سے زیادہ آبادی والا ملک بھارت 1.428 بلین آبادی کے ساتھ پہلے، چین 1.425 بلین کی آبادی کے ساتھ دوسرے، امریکہ 330 ملین آبادی کے ساتھ تیسرے، انڈونیشیا 277 ملین آبادی کے ساتھ چوتھے اور پاکستان 241 ملین آبادی کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
پاکستان میں آبادی میں سالانہ اضافہ 2.55 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے پاکستان 195 ممالک میں 24 نمبر پر ہے۔
آبادی کے اعدادوشمار کے مطابق جنوبی ایشیا میں بھارت سرفہرست، پاکستان دوسرے اور بنگلہ دیش تیسرے نمبر پر ہے۔
جنوبی ایشیا میں آبادی میں سالانہ اضافہ، افغانستان 2.70 فیصد کے ساتھ پہلے، پاکستان 2.55 اور نیپال 1.14 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔