تصاویر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی، ماتمی جلوس روک دیے، متعدد گرفتار

09:12 PM, 7 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

سری نگر: بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں اسلامی مہینے محرم الحرام میں نکالے جانے والے ماتمی جلوس سے پولیس نے کئی افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ 

سرینگر کے ڈل گیٹ کے علاقے میں پولیس نے جلوس کے شرکا کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال بھی کیا۔ اس موقع پر مقامی حکومت کی طرف سے سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں جب کہ شہر کے مختلف علاقوں سے کئی افراد کو حراست بھی لیا گیا ہے۔ بھارتی ریاستی دہشت گردی کی تصویری جھلکیاں دیکھیے۔  

  • بھارتی پولیس اہلکار محرم الحرام کے جلوس میں شریک کشمیریوں کو گرفتار کر رہے ہیں۔
  • بھارتی پولیس اہلکاروں نے جلوس میں شریک کشمیریوں کو تشدد سے زخمی کردیا

بھارتی پولیس اہلکار کشمیریوں کو گرفتار کرکے پرزن وین میں ڈال رہے ہیں۔

بھارتی اہلکا ر جلوس کے راستے پر کھڑا ہے۔خار دار تاریں لگا کر راستہ بھی بلاک کیا گیا ہے۔

  • بھارتی مظالم کے خلاف سری نگر کے بازاروں میں ہڑتال ہے۔ کوئی بھی کشمیری نظر نہیں آرہا
  • بھارتی مظالم کے خلاف ہڑتال کے باعث دکانیں بند ہیں جبکہ ایک کشمیری بزرگ سڑک سے گزر رہا ہے
مزیدخبریں