فلسطین کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب 

فلسطین کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب 
سورس: File

نیویارک : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل  نے اسرائیل کے فلسطین پر پے در پے فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے آج ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ پر  اسرائیلی فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے آج ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جارحیت پر بحث کے لیے ایک اجلاس منعقد کرنے کی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔

اسرائیل کی جانب سے دوسرے روز  بھی غزہ پر  جارحانہ حملے جاری ہیں، اسرائیل کی جانب سے دو روز کے دوران  اب تک 6 فلسطینی بچوں سمیت 31 افراد کو شہید اور 200 سے زائد افراد کو زخمی کیاگیا۔ اس کے علاوہ صیہونی فوج نے غزہ پر پورا ہفتہ حملے جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں