اسلام آباد: مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پاک فوج کے شہدا کے خلاف سوشل میڈیا مہم ناقابل قبول اور ناقابل برداشت ہے۔ سیاستدان مہم کو ناکام بنائیں اور فوج کی مکمل سپورٹ کریں۔
ملک کے سینئر سیاست دان نے اپنے بیان میں کہا کہ سیاستدان مصلحتوں کو نظر انداز کر کے فوج ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں ۔ سانحہ لسبیلہ کے شہدا کے اہلخانہ کے غم میں پوری قوم برابر کی شریک ہے۔
چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ امن وامان کی بحالی اور دہشت گردی کے خاتمے میں فوج نے اہم کردارادا کیا۔ پاک فوج نے ہرمصیبت اور مشکل گھڑی میں قوم کی مدد اور خدمت کی۔