لاہور: پنجاب کے وزیر ریونیو نوابزادہ منصور احمد خان نے سرکاری پروٹوکول لینے سے معذرت کر لی ہے اور اس حوالے سے انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گورنر ہاﺅس میں منعقدہ تقریب میں حلف اٹھانے والی پنجاب کی 21 رکنی کابینہ میں منصور احمد خان بھی شامل تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منصور احمد خان نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے ملنے والا سرکاری پروٹوکول لینے سے معذرت کر لی ہے اور انہوں نے اپنے فیصلے سے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو آگاہ کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ منصور احمدخان پی پی 271 سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے اور وہ بابائے جمہوریت نوابزادہ نصر اللہ خان مرحوم کے صاحبزادے ہیں۔
وزیر ریونیو پنجاب نوابزادہ منصور احمد خان کا سرکاری پروٹوکول لینے سے انکار
03:36 PM, 7 Aug, 2022