’اسلامی ٹچ‘ دینے والوں کو اب ’قانونی ٹچ‘ کی ضرورت ہے: وزیر داخلہ

’اسلامی ٹچ‘ دینے والوں کو اب ’قانونی ٹچ‘ کی ضرورت ہے: وزیر داخلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ جعلی صادق اور امین کی اصلیت قوم کے سامنے آ گئی ہے اور ’اسلامی ٹچ‘ دینے والوں کو اب ’قانونی ٹچ‘ دینے کی ضرورت ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی بنارسی ٹھگ غیر ملکیوں سے غیر قانونی ڈالر لیتے پکڑے گئے ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ ہر چوری پکڑے جان پر عمران خان مکاری اور فنکاری کرنے لگتے ہیں جبکہ انہوں نے 8 سال تک کوشش کی کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہ آئے تاہم جعلی صادق اور امین کی اصلیت قوم کے سامنے آ چکی ہے اور اب ’اسلامی ٹچ‘ دینے والے فنکاروں کو ’قانونی ٹچ‘ کی ضرورت ہے۔ 

مصنف کے بارے میں