مظفر آباد :نیو نیوز کے پروگرام’’ لائیو ود نصراللہ ملک ‘‘میں آزاد کشمیر کے سینئر وزیر سردار تنویر الیاس نے انکشاف کیا کہ آزاد کشمیر میں بیرسٹرسلطان محمود نے تحریک انصاف کو بہت نقصان پہنچایا ۔
پروگرام لائیو ود نصر اللہ ملک میں بات کرتے ہوئے سینئر وزیر تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ اگر پارٹی کے اندر اختلافات نہ ہوتے تو تحریک انصاف زیادہ نشستیں حاصل کر سکتی تھی ۔
انہوں نے کہا وزیر اعظم عمران خان کا اُن پر بہت اعتماد تھا ،لیکن عمران خان نے عبد القیوم نیازی کو وزیر اعظم بنانے سے پہلے اعتماد میں لیا تھا۔
سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کی عوام نے پیپلزپارٹی اور ن لیگ دونوں جماعتوں کو آزما لیا تھااب ان کے پاس پی ٹی آئی تیسری آپشن تھی ،پاکستان میں 74 سال سے باریاں لگی رہی ہیں،انہوں نے کہا آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی پوزیشن اچھی ہے ، لوگ عمران خان کو پسند کرتےہیں۔
انہوں نے کہا وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ چیئر مین پی ٹی آئی نے کیا،ہم نے عمران خان کے فیصلے پرآمین کہا اور ساتھ چلنے کا عزم کیا،ہم سب پی ٹی آئی ہیں۔
سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا بیرسٹر سلطان نے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کو بہت نقصان پہنچایا ہے،اس سب نقصان کے ازالے کی کوششیں کرتا رہا ہوں،پارٹی اگر بیرسٹر سلطان کو صدر بنانا چاہتی ہے تو ضرور بنیں ،پارٹی میں کوئی تنازع نہیں ہونا چاہئے ۔