ٹوکیو :میدانوں پرراج کرتےقومی ہیروز،فتح کے جھنڈےگاڑتے پاکستانی کھلاڑی،کبھی ہاکی کےمیدان پر ،کبھی اکھاڑوں میں ،کبھی مکےبازی میں دھوم مچائی ،لیکن ایک ایک کرکےسارے اعزازچھن گئے۔
پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے اولمپک میڈل جیتنا خواب بن گیا،آخری گولڈمیڈل جیتے 37سال بیت گئے،گولڈتودور 1992کےبعدکوئی بھی میڈل نہیں ملا اور اب ایک بارپھرپاکستانی دستہ خالی ہاتھ رہا،قوم سنہری یادوں کوتازہ کرنےکےلیےپھرسےچارسال انتظار کرےگی۔
نیو نیوز رپورٹ کے مطابق پاکستان کو آخری گولڈمیڈل جیتے 37سال جبکہ کوئی بھی تمغہ سینےپرسجائےانتیس برس بیت گئے،مسلسل ساتویں اولمپک گیمز میں پاکستان کوئی میڈل نہ جیت سکا۔
ایک بارپھراولمپکس میں پاکستانی دستہ خالی ہاتھ رہا،ٹوکیواولمپکس میں پاکستان کاسفرختم ہو گیا ۔