اوآئی سی کے وفد کا لائن آف کنٹرول کا دورہ ،بھارتی اشتعال انگیزی بے نقاب 

10:23 PM, 7 Aug, 2021

راولپنڈی:او آئی سی کے وفد نے لائن آف کنٹرول کے چری سیکٹر کا دورہ کیا جہاں او آئی سی کے وفد کو زمینی حقائق سے آگاہ کیاگیا ۔

عسکری حکام کی طرف سے او آئی سی وفد کو بارڈر سکیورٹی سے متعلق بریفنگ دی گئی ،اس موقع پر وفد کو بھارتی اشتعال انگیزی اور زمینی حقائق سے آگاہ کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وفد کو ایل او سی پر موجود سکیورٹی کے بارے میں بریفنگ دی گئی ،وفد کو دشمن کی فائرنگ سے شہریوں کے کمیونٹی بنکروں کی تعمیر کے ذریعے تحفظ اور دیگر وسیع انتظامات سے آگاہ کیا گیا ۔

 وفد نے  ایل او سی کے ساتھ صورتحال کو بہتر طور پر سمجھنے اور زمینی حقائق  کے مشاہدے کا موقع فراہم کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ۔

مزیدخبریں