پاکستا ن کو ریڈ لسٹ سے کب نکال رہے ہیں ؟برطانوی وزیر اعظم کا اہم بیان سامنے آگیا 

07:53 PM, 7 Aug, 2021

لندن :برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے سے متعلق اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ فی الوقت پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کیلئے ڈیٹا کا جائزہ لے رہے ہیں ۔

لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر نے برطانوی وزیر اعظم سے اہم ملاقات کی جس میں خطے کی بدلتی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،اس موقع پر برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کیلئے ڈیٹا کا جائزہ لے رہے ہیں جیسے ہی کوئی مناسب رپورٹس سامنے آتی ہیں دیگر ممالک کی طرح پاکستان کو بھی ریڈ لسٹ سے نکال دیا جائے گا ۔

ملاقات میں افغانستان کی بدلتی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ،برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ افغان چیلنج سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضروررت ہے ،کیونکہ افغانستان کا حل ہی پر امن مذاکرات میں ہے ۔

واضح رہے اس وقت پاکستان میں عالمی وبا سے نمٹنے کیلئے بہترین اقدامات کیے جا رہے ہیں ،بورس جانسن کے بیان سے لگتا ہے کہ پاکستان اگلے ایک سے دو ہفتوں میں ریڈ لسٹ سے باہر نکل آئے گا ۔

مزیدخبریں